پھر اللہ نے ایک بلی کو بھیج دیا۔ جس نے ان کے سارے کئے کرایے پہ پانی پھیر دیا۔ ساری محنت رائیگاں کردی

کچھ دن پہلےالجزائر کی ایک مسجد میں ایک بلی دوران نمازامام کےکندھےپر سوارہوکر امام کا بھوسہ لیااور ایسا ہی امام نےبھی اس جانور سے اتنا ہی پیاارکیا۔لیکن اس پر ایک تبصرہ کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخ! یہ بلی اچانک کہاں سے آگئی؟
‏اسے بس اللہ ہی نے بھیجا۔
‏وہ کس لئے؟
‏تاکہ عرب اور عالمی میڈیا کے ملین ڈالرز کے پروجیکٹس پہ ایک لمحے میں پانی پھیر دے۔
‏میں سمجھا نہیں، کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟
‏عالمی اور عرب میڈیا نے ملینز آف ڈالرز خرچ کرکے علماء ومشائخ اور دینی داعیوں کو تمسخر کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے دلوں سے ان کا مقام ومرتبہ گراکر نفرت بٹھانے کی کوشش کی کہ یہ شدت پسند ہیں۔ ان میں ذرا بھی رحم کا مادہ نہیں۔ ان کا حلیہ بگاڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ پھر اللہ نے ایک بلی کو بھیج دیا۔ جس نے ان کے سارے کئے کرایے پہ پانی پھیر دیا۔ ساری محنت رائیگاں کردی۔ کروڑوں ڈالر ضائع کر دیئے۔ جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ گزشتہ تین روز کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ بلی کی یہ ویڈیو دیکھی گئی۔ اس پہ اہل مغرب کے تبصرے بھی جاری ہیں۔ اس مختصر کلپ نے اہل قرآن کے چہرے پہ میڈیا کے لگائے داغ کو دھوکر صاف کردیا ہے۔ وہ خود تو یہ کام کبھی نہیں کر سکتے تھے۔ اس لئے میں کہتا ہوں کہ بلی کو اللہ نے بھیجا تھا۔ ومكروا ومكر الله والله خير الماكرين.

اب اگر یہ واقعہ ہمارے ہاں پیش آتاتو ہم کیاکرتے

مجھے تو یہی لگا کہ امام صاحب نے عین اسلام کی روح کے مطابق کام کیا کیونکہ ہمارے دین میں جانوروں کے ساتھ رحم سے پیش آنے کا کہا گیا ہے۔ اگر پاکستان ہوتا تو بلی کو مار چکے ہوتے کہ اس نے عبادت میں خلل ڈالا۔اپنے گندے قدم مسجد میں رکھے اور تو اور امام کے کندھوں پر چڑھی۔ اس ویڈیو سے ایک مثبت پیغام پھیلا ہے۔ یہ واقعہ ولجزائرکےایک مسجد میں پیش آیا اور امام کو اسکے صلہ میں داد و انعام سےبھی سرکاری سطح پر نوازاگیا۔
نجات خان مہمند۔

۔

0 comments
0 likes
Prev post: جنگ دِباکونسی جنگ تھی؟عمان اور عرب عمارات میں کونسےاصحابۂِ رسولؐ نےلڑکراسلام کی اشاعت کی۔Next post: مسجد الحرام کےفرش کی ٹھنڈک کارازکیاہے؟

Related posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *